تمہید

English title: The Prologue

Translations

(1)

نہ دیر میں نہ حرم میں خودی کی بیداریکہ خاوراں میں ہے قوموں کی روح تریاکی
اگر نہ سہل ہوں تجھ پر زمیں کے ہنگامےبری ہے مستی اندیشہ ہائے افلاکی
تری نجات غم مرگ سے نہیں ممکنکہ تو خودی کو سمجھتا ہے پیکر خاکی
زمانہ اپنے حوادث چھپا نہیں سکتاترا حجاب ہے قلب و نظر کی ناپاکی
عطا ہوا خس و خاشاک ایشیا مجھ کوکہ میرے شعلے میں ہے سرکشی و بے باکی

(2)

ترا گناہ ہے اقبال! مجلس آرائیاگرچہ تو ہے مثال زمانہ کم پیوند
جو کوکنار کے خوگر تھے، ان غریبوں کوتری نوا نے دیا ذوق جذبہ ہائے بلند
تڑپ رہے ہیں فضاہائے نیلگوں کے لیےوہ پر شکستہ کہ صحن سرا میں تھے خورسند
تری سزا ہے نوائے سحر سے محرومیمقام شوق و سرور و نظر سے محرومی
Sources and translator credits
  • Original digital transcription: تمہید — Pinned repository content, commit 82547635bb6b758c45082084b2f152fc453a8056; digital transcription, not a printed-edition collation.Verified against this pinned digital transcription file; not checked against a print edition.Source
  • The Prologue — Published English translation article, retrieved 2026-10-05; The Prologue.Translation by Syed Akbar Ali Shah; Published English translation in two stanzas; the source stanza markers are retained separately as metadata.Source
  • Pinned allama-iqbal.com source zarb-e-kaleem/00/03.json; source section 3.Edition evidence
Back to Zarb-e-Kalim