بیار باده که گردون بکام ما گردید
Fetch wine, for the heavens have turned in our favour. Songs are germinating like buds from the branches.
شراب لے آ کہ آسمان ہماری مرضی کے مطابق گردش کر رہا ہے ۔ نغمے ٹہنیوں سے کلی بن کر پھوٹ رہے ہیں ۔
I drink in remembrance of that holy person who would not drink wine but with his boon companions.
میں بڑے شیخ جی کے چھپ چھپ کے ذرا ذرا سی پینے کی یاد میں شراب پیتا ہوں جنھوں نے ہمراز یاروں کی صحبت کے علاوہ اور کہیں نہیں چکھی ۔ (اس شعر میں فقیہہ یا امام پر طنز کیا ہے ۔ یہ لوگ اگر پیتے بھی ہیں تو چوری چھپے اور وہ بھی چند راز داروں کے ساتھ جبکہ مے نوشی کا مزہ تو اس میں ہے کہ اعلانیہ پی جائے اور سینکڑوں کے مجمع میں پی جائے) ۔
May the tribe increase of that sagacious man who said that the light of hope is a torch on life’s path.
خدا کرے اس پختہ کار کا قبیلہ پھلتا پھولتا رہے (قبیلے میں اضافہ ہو) ۔ جس نے کہا کہ امید کی جھلک زندگی کے راستے کا چراغ ہے ۔ (سالک راہ کو کتنی ہی مشکلات کیوں نہ پیش ہوں ہمیشہ رحمت باری تعالیٰ کے نزول کا امیدوار رہنا چاہئے چنانچہ قرآن مجید میں ا رشاد ہوتا ہے ، لا تقنطو من رحمتہ اللہ یعنی اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہونا ۔
What I sing is too high for my likely listeners. So I sing where no one listens to my singing.
چونکہ تیرا نغمہ یاروں کے حوصلے سے زیادہ بلند ہے اس لیے میں وہاں غزل سرا ہوا جہاں کوئی سننے والا نہ تھا ۔ (طنزیہ انداز میں اظہار کیا ہے کہ مسلمان میرے کلام کو نہیں پڑھتے) ۔
Verse is such a thing as tests the buyer’s judgment. I am glad that no one buys my poetry.
شعر خریدار کی پہچان کی کسوٹی ہے ۔ اس میں اس بات سے خوش ہوں کہ میری پونجی کسی نے نہیں خریدی (اس شعر میں بھی لطیف قسم کا طنز پوشیدہ ہے ۔ یعنی اقبال کا کلام صرف ایک علم دوست انسان پسند کرتا ہے ، مسلمان ان صفات سے محروم ہے) ۔
From his pleasing verses it is clear that Iqbal, teacher of philosophy, turned to Love’s vocation.
اقبال کے دل کھینچ لینے والی شاعری سے بوجھا جا سکتا ہے کہ اس نے فلسفے کا درس دیا اور ساتھ عاشقی بھی اختیار کی ۔ (اس نے فلسفی ہونے کے باوجود مسلک عشق اختیار کیا) نوٹ: اس شعر سے اقبال کے دو شاخیں واضح ہو گئیں یعنی وہ فلسفی بھی ہیں اور شاعر بھی ۔
Sources and translator credits
- Original Persian transcription: بیار باده که گردون بکام ما گردید — Pinned Ganjoor data commit a64968e78425b2e8c7904fbdf5289fba8251a757; the underlying printed edition is not identified by the export.Verified against this pinned digital transcription file; not checked against a print edition.Source
- payam-e-mashriq: published English translation by ہادی حسین — Published digital poem page (hc428u7o.json); retrieved 2026-10-05.Translation by ہادی حسین; Published English translation credited on the Zinderood digital poem page; the exact source unit is recorded with each imported passage.Source
- payam-e-mashriq: published Urdu translation by حمیداللہ ہاشمی — Published digital poem page (hc428u7o.json); retrieved 2026-10-05.Translation by حمیداللہ ہاشمی; Published Urdu translation credited on the Zinderood digital poem page; the exact source unit is recorded with each imported passage.Source
